خیبر پختونخوا
سڑکوں کی بندش کیخلاف یونیورسٹی ٹاون کے مکینوں کا احتجاج

پشاور (ٹی این این )یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کے مکینوں نے سڑکوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹاؤن میں ہونے والے اس مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین کا کہناتھاکہ ٹاون نے متعدد غیر سرکاری ادارے قائم ہیں ان اداروں نے سکیورٹی کے نام پر بیشتر سڑکوں کو بند کیا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہناہے کہ آبادی والے علاقوں میں دفاتر قائم کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہے لیکن اس کے باوجود یہاں دفاتر قائم کئے گئے ہیں جو مقامی آبادی کے لئے بھی خطرہ ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر یونیورسٹی ٹاون میں سڑکوں سے رکاوٹین ہٹا کر نو گو ایریاز ختم کئے جائے۔