خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے

پشاور (ٹی این این ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی سکیورٹی ایف سی کے حوالے کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایف سی کے سو جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایف سی کے علاوہ دو خواتین اہلکاروں سمیت آٹھ پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرایض انجام دے رہے ہیں ۔
20جنوری کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے میں ایک پروفیسر اور لائبریری اسسٹنٹ اور 19طلباء شہید ہوئے تھے جس کے بعد جامعہ کو بند کردیا گیا تھاتاہم پیر کے روز سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی کو کھول دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button