خیبر پختونخوا

ملاکنڈ ڈویژن کی سیاسی جماعتیں علاقے کی ترقی کیلئے متحد

چکدرہ(ٹی این این) ملاکنڈ ڈویژن کی تمام سیاسی جماعتوں نے علاقے کی ترقی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز چکدرہ میں جرگے کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کررہے تھے۔

جرگے میں اراکین اسمبلی ‘ ناظمین اور کونسلروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کا کچھ حصہ ملاکنڈ ڈویژن کو بھی دیا جائے اور ملاکنڈ ڈویژن کی ساتوں اضلاع کو گیس فراہم کیا جائے تاکہ جنگلات کی کٹائی پر قابوں پایا جاسکے۔ پارلیمانی لیڈروں نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کیلئے تیس ارب روپے کے خصوصی کرانٹ کا اعلان کیا جائے کیونکہ یہ خطہ گزشتہ تین عشروں سے مسائل میں گھیرا ہوا ہے اور مختلف آفاتوں کا شکار ہوا ہے۔ اس دوران اراکین صوبائی اسمبلی اور منتخب نمائندوں پر مشتمل 25رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی جو علاقے کے مسائل کے سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کریگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button