خیبر پختونخوا
بونیر میں چوکیداروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت

پشاور (ٹی این این ) بونیر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے چوکیداروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں شدت پسندوں کا راستہ روکنا سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے ایک سو ساٹھ چوکیداروں کو بونیر پولیس نے تربیت دی ۔ تربیت دینے کا فیصلہ چارسدہ میں یونیورسٹی پر دہشت شدت پسندوں کے حملے کے بعد کیاگیا ہے۔
صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں 800چوکیداروں کو عسکری تربیت دینے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے تحت چوکیداروں کو نشانہ بازی اور اسلحہ چلانے کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ۔