خیبر پختونخوا

وفاق کا پختونخوا حکومت کو مغربی روٹ کی تعمیر کا دلاسہ

مرکزی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پختونخوا حکومت کو مغربی روٹ کی تعمیر کا دلاسہ دلاتے وہئے کہا ہے کہ یہ روٹ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور اس کے لئے بجٹ بھی مختص کیا گیا۔

پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وزیرخیبرپختونخوا پرویزخٹک کی ملات ہوئی ہے جسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر بنائے جانے والے صنعتی زونز سے متعلق وفاقی حکومت کو اپنے خدشات و تحفظات سے ٓگاہ کردیا ہےجس پر مرکزی حکومت نے خیبرپختونخوا سے گزرنے والے اس روٹ پر کام کرنے کی یقین دہائی کی ہے اور اس کی تعمیر کی ضمانت بھی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد صوبائی حکومت اکنامک زونز سے متعلق دستاویزات مرکزی حکومت کو بھیجی گی تا کہ سروے کا عمل جلد سے جلد شروع کیا جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button