خیبر پختونخوا

اے این پی نوشہرہ کے مغوی رہنماءکی لاش برآمد

نوشہرہ (ٹی این این ) نوشہرہ میں دو روز قبل اغوا ہونےوالے چوکی ممریز یونین کونسل چیئرمین کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ مقامی پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما خالد خان کو دو روز قبل پشاور جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
اغوا کاروں نے خالد خان کے خاندان سے ایک کروڑ روپے تاون کا مطالبہ کیا تھا جس کی عدم ادائیگی کی بنا پر اغوا کاروں نے فائرنگ کرکے خالد خان کو قتل کیاہے۔
واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button