اعزازیہ میں نظر انداز ہنرمندوں کی اظہار تشویش

پشاور(ٹی این این ) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے فنکاروں کو دی جانے و الی ماہانہ اعزازیہ میں نظر اندازہنرمندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پچاس سے زائد ہنرمندوں کو بھی اعزازیہ جاری کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک سمیت عدلیہ سے رجوع کرینگے ۔
پیر کے روزپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فنکاروں ڈاکٹر نیاز ‘ وسیم باچا ‘ ضمیر باچا ‘ قاضی جمال ‘ نثار ملنگ ‘ سجاد خلیل ‘ مہمند خان ‘ شہنشاہ آفرید ی ‘ سدرہ خان ودیگرنے کہا کہ حکومت نے ہنر مندوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا جو پروگرام شروع کیا ہے اس کو سراہتے ہیں تاہم جن پانچ سو ہنر مندوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں سے بیشتر میر ٹ پر پورا نہیں اترتے ایس فنکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے صرف اےک گانا گایا ہے اور کچھ فنکاروں نے صرف اےک ڈرامے میں سپورٹنگ کاکردار ادا کیا ہے جبکہ اس کے برعکس پچاس سے زائد ایسے ہنر مندوں کو نظر انداز کیا ہے جو پچیس سال سے پشتو ثقافت کی خدمت کرتے چلے آرہے ہیں۔
اس حوالے سے جب محکمہ ثقافت کے ترجمان زہرا عالم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہنر مندوں کی سلیکشن کیلئے مختلف کمیٹیا ں تشکیل دی گئی تھیں تاہم جو مستحق ہنر مند لسٹ میں شامل نہیں کئے گئے ہیں انہیں بھی شامل کیا جائیگا ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ من پسند افراد کو پروگرام میں شامل کرنے پر نظر ثانی کی جائے اور مستحق ہنر مندوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے ۔