خیبر پختونخوا

پشتو ادیب، شاعراجمل خٹک کی چھٹی برسی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام

پشتو کے ادیب اور شاعراجمل خٹک کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ایک مشاعرے اور محفل موسیقی کا اہتمام کیاگیا ۔ گزشتہ شب حیات آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک افغان پیپلز فورم کے زیراہتمام منعقدہ مشاعرہ میں افغانستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعرائ نے حصہ لیا جن میں عالمزیب خان،سردار یوسفزئی ،ڈاکٹر خوشحال روہی ،ایمل خٹک، فیض علی فیض ،سجاد ژوندون،ودیگر شعرائ نے اپنی شاعری کے ذریعے اجمل خٹک کی خدمات اور حالات زندگی پر روشنی ڈالی ، اور شعر وادب کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

شعرائ کا کہنا تھا کہ اجمل خٹک ایک انقلابی شاعر تھے جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعےمتوسط اور نچلی طبقے کی ترجمانی کی ۔انہوں نے کہا کہ اجمل خٹک کے 20سے زائدپشتو شاعریاور ادب کے ساتھ ساتھ اردو شاعری اور ادبی کتب لکھے ہیں ، جن میںانہوں نے محبت اور اتفاق کا درس بھی دیا ہے۔ بعد ازاں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں فیاض خیشگی ، زرسانگہ اور رشید خان نے اپنے آوازکا جادو جگا کر حاضر ین سے خوب داد وصول کی   ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button