قومی وطن پارٹی حیات شیرپاؤ کی اکتالیسویں برسی منارہی ہے
سیاسی جماعت قومی وطن پارٹی آج خیبرپختونخوا میں حیات شیرپاؤ کی اکتالیسویں برسی منارہی ہے۔ اس بارے مرکزی تقریبپارٹی کے گڑھ چارسدہ میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے صدر اور مرحوم حیات شیرپاؤ کے بھائی آفتاب شیرپاؤ مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے پہلے حیات خان شیرپاو نے اپنے جان کی قربانی دی ہےلیکن ان کی پارٹی مرحوم کے امن اور پختون قوم کی ترقی کے لئے کی گئی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پختونوں کو نظر انداز کرنے پر آفتاب شیرپاؤ مرکزی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ وہ اور ان کی جماعت پختونوں کے حقوق کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائینگے۔
خیال رہے کہ سابقہ گورنر خیبرپختونخواہ حیات خان شیرپاؤ اُنیس سو پچہتر میں جامعہ پشاور کے اندر طلبا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بم دھماکے کا شکار ہوئے تھے جن کی قتل کا مقدمہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ ان کی موت کا ذمہ دار ابھی تک سامنے نہ لایا جاسکا۔