خیبر پختونخوا

14 فروری دنیا بھر میں ویلنٹائن اور پشاور میں حیا ڈے کے طور پر منایا گیا

 مغربی ممالک سمیت ترقی پسند ممالک میں بھی چودہ فروری کو ویلینٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے  پیار کے پروانے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور تحفے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے کچھ حصوں میں بھی اس دن کو منایا گیا لیکن سرکاری طور پر اس دن کو منانے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت صدر ممنون حسین کا یہ بیان ہے جس میں انہوں نے پاکستانی عوام سے کہا ہے کہ  ویلنٹائن ڈے ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور نہ ہی اس دن کا منانا ہمیں زیب دیتا ہے لہٰذہ اس دن کے منانے سے گریز کیا جائے۔

pic by Usman Khan haya day

اسی مناسبت سے آئی جے ٹی نے آج صوبہ بھر میں یوم حیاء منایا ۔ اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں حیاء واک اور حیاء سیمینارز کا اہتمام کیا گیا پشاور میں حیاء دن کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی جو سپین جومات سے شروع ہوکر حیات آباد پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے ناظم یوسف علی و دیگر کررہے تھے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ویلنٹاءں ڈے کیخلاف کلمات درج تھے ، ریلی کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ مغرب کا ویلنٹائن ڈے بے حیائی کا پیغام دیتا ہے لیکن اسلام ہمیں حیاء کا درس دیتا ہے اس لئے اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں حیاء کا دن منا رہی ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button