خیبر پختونخوا

ضلعی انتظامیہ کاپشاورکے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،104گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے104افراد کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے خزانہ چارسدہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے22افراد کو گرانفروشی پر گرفتار کیا

aac 1

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے کے ٹی ایچ ہسپتال کے گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے 16 گرانفروشوں کوگرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہان نے خٹک اوریوسفزئی مارکیٹ حیات آباد میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 36گرانفروش گرفتار کر لئے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرخواص خان نے بھانہ ماڑی اوریکہ توت میں کارروائی کرتے ہوئے 18گرانفر وش و تجاوزات مافیا کو گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہل عزیز نے ہشت نگری میں کارروائی کرتے ہوئے 12قصاب گرفتار کرلئے ۔ گرفتار افراد میں نانبائی،دودھ فروش،سبزی فروش،جنرل سٹوردکانداران اورتجاوزات مافیا شامل ہیں جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔انتظامیہ کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں گرانفروشوں اورتجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جار ی ہے اوران سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button