دیر بالا : غیرسرکاری تنظیم نے ترقیاتی کاموں کی مد میں 11 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے

اپر دیر میں غیر سرکاری تنظیم ڈی ایل ڈٰی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی مد میں مقامی لوگوں کے بیچ گیارہ کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز اس بارے واڑئ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ نے کی۔ اس تقریب میں دیراربن اور براول یونین کونسل کے مقامی تنظیموں کے درمیان پانچ سے بیس لاکھ تک کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈی ایل ڈی کے مطابق یہ مہیا کیا گیا فنڈ صحت کے مراکزوسکولوں کی بحالی اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔ نیز اس فنڈ سے گلی کوچوں کی پختگی کا کام بھی کیا جائے گا۔
چیک وصول کرنے والوں نے ٹی این این کو بتایا کہ اس اداے نے ان کی کافی مدد کی ہے اور وہ یہ فنڈ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر ہی خرچ کرینگے ۔
دوسری جانب کئی افراد نے الزام لگایا ہے کہ یہ فنڈ صرف جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افراد میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایل ڈی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقسیم سے قبل سروے کیا گیا ہے جس کے تحت ان تنظیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔