خیبر پختونخوا

ملاکنڈ سیاسی اتحاد نے حکومت کی جانب سے مجوزہ ٹیکس مسترد کردیا

ملاکنڈ ڈویژن کی سیاسی اتحاد نے حکومت کی جانب سے ٹیکس لگانے کی تجویز کا مسترد کردیا ہے۔

گزشتہ روز ملاکنڈ ڈویژن تاجران تنظیم کی جانب سے ڈویژن کے تمام سیاسی پارٹیوں کا اجلاس بلایا گیا جس میں حکومت کی جانب سے مجوزہ ٹیکس پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں اور تاجران کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہے اور یہ زون دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ہے اور یہاں کی بیشتر آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکومت کا یہ فیصلہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ سیاسی اتحاد نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت کا یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملاکنڈ ڈویژن کے تمام حلقے احتجاج کرنے پر اتر آئینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button