خیبر پختونخوا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں ضبط کی جانیوالی غیر معیاری اشیاء کو جلا دیا گیا

بٹگرام ضلع میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف بازاروں میں چھاپوں کے دوران ضبط کیا جانیوالا غیر معیاری سامان جلا دیا گیا جلانے والے سامان میں جوس ، گھی ، ملک پیک ، چائے ، بچوں کے استعمال کے پاپڑ ، چپس اور دیگ اشیاء شامل تھی جسے محکمہ صحت کے حکام نے جلا دیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ضلعی فوڈ انسپکٹر سعید وزیر شاہ نے کہا کہ آئندہ اگر کسی دکاندار کے پاس غیر معیاری اور خراب اشیاء پائی گئی تو نہ صرف مقامی دکاندار کو جرمانہ کیا جائیگا بلکہ اسے جیل بھی بھیجا جائیگا مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری اشیاء کے خلاف شروع کئے جانیوالے اس مہم کو خوش آئند قرار دیا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نور الحق نامی شخص نے ٹی این این کو بتایا کہ انتظامیہ کو اس طرح کا آپریشن مستقل بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے بازاروں میں زیادہ تر لوگ دو نمبر اشیاء فروخت کرتے ہیں جس میں کولڈ ڈرنکس سمیت تمام اشیاء شامل ہیں جو کارروائی ابھی انہوں کی ہے اللہ انہیں مزید ہمت دے تاکہ ہر مہینے چھ سا ت مرتبے بازاروں کو چیک کریں اور چھاپے ماریں تبھی یہاں پر غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کم ہوگی

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button