خیبر پختونخوا

لکی مروت کے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

پشاور (ٹی این این) گزشتہ سال ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختونخواکے ضلع لکی مروت بھی سیلاب سے متاثرہواتھا محکمہ مال کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ضلع میں 300سے زائد گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جبکہ 20ہزارسے زائد کونقصان پہنچاتھا سیلاب متاثرین میں بیشترنے اپنی مددآپ کے تحت اپنے گھردوبارہ تعمیر کئے تاہم متاثرین کی ایک بڑی تعداداب بھی ٹینٹوں میں رہنے پرمجبورہے۔اس حوالے سے ٹینٹس میں مقیم متاثرین نے بتایاکہ سیلاب کے بعد چند فلاحی اداروں او رحکومتی حکام نے راشن اور دوبارہ آبادکاری کے وعدے کئے تھے لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال وہ وعدے ایفانہ ہوسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button