خیبر پختونخوا

ملک بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا

پشاور (ٹی این این )آج ملک بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد لوگوں کو ریڈیو کی اہمیت سے آگا ہ کرنا اور سٹیشنز کو پیغام دینا ہے کہ وہ وقت پر آزادی کے ساتھ خبریں نشر کریں۔
والڈ ریڈیو ڈے اقوام متحدہ کی طرف سے ہر سال منایا جاتا ہے لیکن اس سال ریڈیوکا عالمی دن حادثات اور آفات کی صورت میں ریڈیو کے کردار کے عنوان سے منایا گیا۔
پاکستان میں یونیسکو کے سربراہ وا ئبک جینسن نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر انسان کا حق ہے اور ریڈیو اس کردار کو بخوبی ادا کررہا ہے۔
ریڈیو کو 1899میں اٹلی کے شہری مارکونی نے ایجاد کیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں دوسو سے زائد ایف ایم ریڈیوز سٹیشنز ہیں جبکہ بڑی تعداد میں شارٹ اور میڈیم ویوز بھی موجود ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button