خیبر پختونخوا

کوہاٹ کے بعد پشاور میں بھی اظہارمحبت پر پابندی، دلوالے ویلنٹائن ڈے کہاں منائینگے ؟

کوہاٹ کے بعد پشاور میں بھی ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ جمعے کو پشاور ضلعی کونسل کے اجلاس کے موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی ممبر خالد وقاص چمکنی نے اس بارے ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر کچھ عناصر معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں جس سے ثقافت کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے اس دن کے منانے پر پابندی عائد کی جائے۔

اس قرارداد کو تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ اسی دن کوہاٹ میں جمیعت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے ضلعی ناظم نے بھی اس دن کے منانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب اسلام آباد میں صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کا ہمارے تہزیب و ثقافت سے کوئی لینا دینا نہیں لہٰذہ اس دن کے منانے سے کنارہ کشی کی جائے ۔

خیال رہے کہ اس دن کے موقع پر مغربی ممالک میں لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور تحفے تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button