خیبرپختونخوا حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایپس چیلنج کا اعلان کیا

خیبرپختونخوا حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے جوانوں کے لئے ایپس چیلنج کے نام سے مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں نہ صرف جوانوں کی جانب سے نئے آئیڈیاز اور اپلیکیشنز سامنے لاکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
گزشتہ روز انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کا پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی آگے ہیں لیکن گزشتہ ادوار میں ان کو خاطرخواہ مواقع فراہم نہیں کئے گئے جبکہ موجودہ حکومت کی دیرینہ خواہش ہے کہ نوجوان نسل آئی ٹی کے میدان میں نئے آئیڈیاز اور تخالیق سامنے لائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جوان اپیس بنانے میں کسی سے کم نہیں اور صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کا کہنا تھا کہ” ڈیجیٹل یوتھ سمٹ اور دیگر مقابلے آنے والے ہیں اور یہ سب مقابلے اس لئے ہیں کہ ہمارے خیبرپختونخوا کے جوانوں میں نئے آئیڈیاز سامنے لانے کی کتنی اہلیت ہے اور ان کے درمیان مقابلے کئے جائیں اور بہتر ماڈلز منتخب کرکے کے پی آئی ٹی بورڈ ان کے لئے انویسٹر تلاشے تا کہ ان ماڈلز کو بروئے کار لایا جاسکے۔
خیال رہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ نے سال دو ہزار سولہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔