خیبر پختونخوا
نوشہرہ کے تین سو گھرانوں میں شمسی توانائی کے کِٹس تقسیم

وزیراعلٰی پرویزخٹک نے نوشہرہ میں تین سو گھرانوں میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے کِٹس تقسیم کئے ہیں۔
جمعے کو اس بارے وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلٰی نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون سے پیران بالا کے عوام میں یہ کِٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے رکن کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے سے نیشنل گریڈ سٹیشن سے دور واقع اس علاقے کو بجلی کی فراہمی میسر ہوگی ۔