خیبر پختونخوا

کوہاٹ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی : ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج

کوہاٹ (ٹی این این )خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے اور اس کے بیٹے کو قید میں رکھنے کے الزام میں ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ جنگل خیل کے عملے نے افغان مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے 13سالہ لڑکے نعمان کو چارروز تک قید میں رکھا اور پھر لڑکے کی والدہ کو  ایس ایچ او نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر علاقے کے لوگوں نے آئی جی خیبر پختونخوا کو شکایت کی تھی۔
مقامی پولیس کا کہناہے کہ ایس ایچ او نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے جبکہ ایس ایچ او نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ تاہم اس بارے ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button