خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پیر کے روز کھول دی جائے گی

پشاور (ٹی این این )با چا خان یونیورسٹی کو سکیورٹی کلےئرنس مل گئی، 15فروری پیر کے روز سے یونیورسٹی تدریسی سر گرمیوں کیلئے دوبارہ کھول دی جائیگی۔
ترجمان سعید خان خلیل کے مطابق با چا خان یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم مروت کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالدخان ، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر شکیل آفریدی ، عباس خان ، مبار ک حسین اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں 20جنوری کو با چا خان یونیورسٹی میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کے بعد سکیورٹی کے نئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ کی طرف سے سکیورٹی کلےئرنس ملنے کے بعد یونیورسٹی کو پیر کے روز سے تدریسی سر گرمیوں کیلئے باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button