خیبر پختونخوا

ٹانک میں پولیس اہلکار قتل

ٹانک (ٹی این این) شہید لطیف چوکی کے قریب رکشے میں بیٹھے مشکوک شخص نے دوران تلاشی پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ہے ۔
پولیس کے مطابق شہید لطیف چوکی کے سامنے ناکے پر پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر معمور تھا جب اہلکار نے تلاشی کی غرض سے ایک رکشے کو روکا تو اس دوران رکشے میں بیٹھے ایک شخص نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتار ی کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button