خیبر پختونخوا
مردان کے ڈی ایس پی کو نوکری سے فارغ کردیاگیا

مردان (ٹی این این )اختیارات کے غلط استعمال ‘ جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے اور غیر قانونی طورپر اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہونے پر ڈی ایس پی عابد الرحمن کو نوکری سے برخاست کردیا گیا . آئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی ایس پی پر الزامات کی تحقیقات کرائی گئی تو تمام الزامات ثابت ہوئے جس کی بنا پر عابد الرحمن کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔