خیبر پختونخوا

چچا زاد بھائیوں نے نوجوان کی آنکھیں نکال دیں

بونیر (ٹی این این) موبائل چارجر کے تنازعے پر چچا زاد بھائیوں نے ایک نوجوان کی آنکھیں نکال دیں ہیں۔ گاگڑ پولیس کے محرر امیر نواب کے مطابق جمعرات کے دن کلپانی گاؤں اختر شاہ نامی اپنے چچا زاد بھائیوں سے موبائل چارجر واپس مانگنے گیا جہاں ان کے مابین تکرار ہوئی جس پر ملزمان نے نوجوان کی آنکھیں نکال دیں۔
اخترعلی شاہ کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں کا کہناہے کہ نوجوان کی آنکھوں کا علاج ناممکن ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں تین ملزمان محمد زبیر‘ عبدالرحمن اور ذاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button