خیبر پختونخوا

ٹی این این کی خبر پر ایکشن‘ جنگلات کی کٹائی میں ملوث 7افراد کےخلاف مقدمہ درج

پشاور (ٹی این این )ڈی ایف او شرینگل محمد فاروق نے چمکوٹ اور سیاسن کے جنگلات کی کٹائی میں ملوث سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ جنگلات کے تحفظ کےلئے پچاس مقامی افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ۔ کچھ روز قبل ٹی این این پر جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے خبر نشر ہوئی تھی۔
خبر نشر ہونے کے بعد ڈویجنل فارسٹ آفیسر محمد فاروق نے ایکشن لیتے ہوئے فارسٹ گارڈ کو حکم دیا کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے جس پر انہوں نے سات افراد کے خلاف مقدمات درج کیں جبکہ جنگلات کے تحفظ کے لئے مقامی عمائدین اور فارسٹ گارڈ کی ایک کمیٹی بنائی گئی جو روزانہ کی بنیاد پر جنگلات کی خفاظت کرینگے ۔ان کےلئے سالانہ ایک لاکھ روپے وظیفہ بھی مقر رکردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button