خیبر پختونخوا

ملاکنڈ میں نوجوانوں کیلئے چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد

سوات(ٹی این این) ملاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کو علاقائی مسائل حل کرنے اور لیڈرشپ کے حوالے سے چارروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا سیاد نامی غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں نوجوانوں کو تربیت دی گئی کہ کس طرح وہ اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور تنازعات کوکس طرح مل بیٹھ کر حل کرینگے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ تربیتی ورکشاپ سے نوجوانوں کو کافی فائدہ ملا ہے نوجوانوں کو یہ تربیت دی گئی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ان کا کہنا تھا کہ ایسے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے تو نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button