خیبر پختونخوا

2550 نادار جوانوں کو مفت فنی تربیت دی جائیگی : ٹسڈک

گزشتہ روز پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں نیم سرکاری دارے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن ایند سکل ڈویلوپمنٹ کمپنی (ٹسڈ ک) نے خیبر پختون خوا کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے ٹرینرز اور ووکیسنل اساتذہ کے لئے دو روزہ ٹرینینگ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ ٹرینیگ کا آغاز کرتے ہوئے پروگرام منیجر فیض محمد نے کہا کہ اس ٹرینیگ کا بنیادی مقصد معاشرہ میں ایسے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو تیار کرنا ہے جو مسقبل میں دوسروں پر انحصار نہ کرے ہمارے ریجن کو فنی اور تکنیکی اعتبار سے خود کفیل بننا ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو فارمل تعلیم کے ساتھ ساتھ ووکیسنل اور سکلز ایجوکیشن میں سرمایہ کاری کرتی ہیں ۔

DSC_0252

طاہر نجیب ٹیوٹ ایڈوائزر نے ٹرینینگ کورس کے نصاب اور طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ اساتذہ ہر معاشرہ کی رہڑھ کی ہڈھی ہوتے ہیں۔ مؤثر ٹرینینگ سے ہم معاشرہ کو خود انحصار بنا سکتے ہیں ۔

کمیونیکیشن آفیسرزینت بی بی نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس پروگرام کے تیسرے مرحلے میں خیبر پختون خوا اور فاٹا کے محتلف پسماندہ علاقوں میں تقریبا 2550 نادار اور مستحق نو جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مفت فنی اور تکنیکی تربیت فراہمم کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹسڈ ک کا منصوبہ ہے کہ اس خطے میں ہم آنے والے دنوں میں 12000نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔    

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button