خیبر پختونخوا

مٹی کا تودہ گرنے سے دو طالب علم جاں بحق

چترال(ٹی این این) گہریت کے مقام پر مٹی کے تودے تلے دب کر دو طالب علم جاں بحق ہوئے۔ ایس ایچ او آیون کے مطابق گہریت گاﺅں میں دو طلباءزلزلے سے بتاہ شدہ اپنے گھر کی مرمت کیلئے مٹی لارہے تھے کہ اس دوران ان کے اوپر مٹی کا تودہ گر گیا اور نتیجے میں دونوں موقع ہی پر جاں بحق ہوئے۔
مرنے والوں کے طلباءنام ظاہر الدین ولد نور عالم اور انور کمال ولد محمد کمال ساکن گہریت بتائے جاتے ہیں۔ دونوں کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے نکال کر ورثاءکے حوالے کئے۔
دریں اثناءچترال اور گردو نواح میں صبح سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے۔ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ کے مقام پر برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوا گیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button