خیبر پختونخوا

حیات آباد میں رہائشی منصوبے کا افتتاح کردیاگیا

پشاور (ٹی این این)حیات آباد پشاور میں سرکاری ملازمین کے لئے رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا ۔ خیبر پختونخوا ہاﺅسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے اس منصوبے پر1115.126 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ 22 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔
28کنال پر محیط اس منصوبے میں مسجد، چار دیواری، ایک مین گیٹ، شیڈڈ پارکنگ، پختہ گلیاں ‘ راستے، سبزہ زار، یوٹیلیٹی بلاک اورانتظامی دفاتر کی سکیمیں شامل ہیں ۔ منصوبے کا افتتاح بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کیا۔ ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے بڑی تعداد میں ملازمین استفادہ کر سکیں گے اور حکومت کی آمد ن میں بھی اضافہ ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button