خیبر پختونخوا

ایڈہاک لیکچررز کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ

پشاور(ٹی این این) ایڈہاک لیکچررز نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انعقاد لگایا جس کی قیادت ایڈہاک لیکچررز تنظیم کے صدر افسر خان کر رہے تھے ۔
کیمپ شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2011 ءمیں بھرتی کئے گئے ایڈہاک لیکچررز کو مستقل کیا جائے۔ کالجز میں اس وقت 215 مرد اور خواتین اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت نے 2010ءمیں بھرتی ہونےوالے لیکچررز کو مستقل کیا ہے جبکہ 2011 ءمیں بھرتی ہونےوالے اساتذہ کونظر انداز کیا ہے۔
انہوں نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصرسے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی مستقلی کیلئے ریگولرائیزیشن کمیٹی بنا ئے اوراساتذہ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگرا ن کا احتجاجی کیمپ جاری رہیگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button