خیبر پختونخوا

معروف تاجر رہنماء حاجی عبدالحلیم قتل‘ تاجروں کا شدید احتجاج

پشاور(ٹی این این )پشاورکی معروف ترین قصہ خوانی بازار میں دن دیہاڑے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر نائب صدراورخیبرپختونخواکے صدر حاجی عبدالحلیم کوقتل کردیا جس پر متحدہ انجمن تاجران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سٹی کے تمام بازاروں کو فوری طور پربندکردئیے ۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر نائب صدر اور خیبرپختونخواکے متحدہ انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالحلیم جان گزشتہ روز قصہ خوانی میں واقع اپنی دکان میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بناکر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طو رپر ایل آرایچ منتقل کیاگیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہارگئے۔
واقعے کی پر متحدہ انجمن تاجران نے پشاورشہر کے تمام بازار بندکردئیے اور سڑکوں پر نکل آئے ۔
مقتول تاجر رہنماء حاجی حلیم جان کی نمازجنازہ گزشتہ روز قصہ خوانی بازار میں ادا کردی گئی۔جنازے میں ضلع ناظم اور سینئر سیاسی رہنماؤں سمیت تاجر رہنماؤں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
حاجی حلیم جان 1938 ء کو ڈھکی نعلبندی پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے تاجروں کی بہترین خدمات پر گولڈ مڈل سے نوازا تھا۔ مقتول ضلعی کونسلر اور خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ انہیں اخون بابا قبرستان پشاور میں سپردخاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ حاجی عبدالحلیم خان پرآٹھ سال قبل بھی حملہ کیاگیا تھا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button