خیبر پختونخوا

مضر صحت مصالحے بنانے والی فیکٹریاں سیل

پشاور (ٹی این این )ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے مرچ منڈی چارسدہ روڈ پر مضر صحت مصالے تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارکر 4 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی، سید شاہ زیب، اے ایس پی اور ایس ایچ او فقیر آباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مرچ منڈی چارسدہ روڈ پر مضر صحت مصالے اور مہندی بنانے والی 4 فیکٹریوں کو سیل کرکے4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔
دوسری کارروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے تہکال میں 14 گراں فروشوں کو گرفتا ر کر کے جیل منتقل کیا۔ گراں فروشوں میں نانبائی، دودھ فروش، جنرل سٹور اور کیک پیلس بیکری کا منیجر شامل تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button