خیبر پختونخوا

ضلعی حکومت نے تاجر رہنماء کے قتل کی وضاحت طلب کرلی

پشاور(ٹی این این )ضلعی حکومت نے تاجر رہنماء حاجی حلیم جان کی قتل پر نوٹس لیتے ہوئے قصہ خوانی بازار کی ناقص سکیورٹی پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سے وضاحت طلب کی ہے اورسکیورٹی میں کمی اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے تاجر رہنما حاجی حلیم جان کو قصہ خوانی کے بھرے بازار میں دن دیہاڑے قتل پرشدید رنج و غم اورتشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشز پشاور کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کے احکامات جار ی کردئیے جبکہ تھانہ خان رازق شہید کے حدود میں تاجر رہنما ء کے قتل اور بازار کی ناقص سکیورٹی پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سے وضاحت طلب کرنے اور سکیورٹی میں کمی اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی بعدازاں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے شہید کے گھرجا حاجی حلیم جان کے بیٹے اور سمال انڈسٹری کے صدر احتشام حلیم سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کا کہناتھا کہ حاجی حلیم جان ایک نڈر تاجر رہنماتھے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جبکہ حکومت اور تاجروں کے مابین رابطے کا مؤثر رابطہ تھے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button