خیبر پختونخوا

پختونخوا آر ٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر

پشاور ( ٹی این این)پختونخوا آر ٹس کونسل کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ (RICH ) کے تحت دو روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی ۔
دلہ زاک میں نیو ٹیلنٹ کو دو روزہ تھیٹر ٹریننگ میں سکول اور کالج کے طلباء کو تھیٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ۔ محکمہ ثقافت نے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ کے تحت پختونخوا آرٹس کونسل ضلع پشاور میں مختلف ٹاؤنز میں سکول وکالجر کے طلباء اور نیو ٹیلنٹ کو تھیٹر کے حوالے سے9 تربیتی ورکشاپس منعقد کریں گی اور پہلی تربیتی ورکشاپ دلہ زاک پشاور میں ختم ہوگئی ۔
پروگرام منیجر عرفا ن درانی نیورکشاپ کی نگرانی کی جبکہ نعمان رؤف اور اسفندیار نے تربیت فراہم کی ۔ مقررین نے کہا کہ علاقائی ثقافت کی بحالی کے پراجیکٹ ( RICH) کے تحت پختونخوا ارٹس کونسل کے زیر اہتمام نیو ٹیلنٹ اور سکول وکالجز طلباء کے لئے تھیٹر ٹریننگ فروری اور مارچ میں منعقد کئے جائیں گے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button