خیبر پختونخوا

جنوبی اضلاع کی سیاست جاگ گئی، اقتصادی راہداری میں ترقیاتی کاموں بارے کمیٹی کی تشکیل

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، اور ڈی آئی خان کی سیاسی پارٹیوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنے حصے کے ترقیاتی کاموں کی یقینی فراہمی کے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

گیارہ رکنی کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے افرسیاب خٹک، پاکستان پیپلز پارٹی کے سلیم سیف اللہ، پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی، زرین ضیا، امتیاز شاہد قریشی، پاکستان مسلم لیک (ن) کے رحمت سلام اور دیگر شامل ہیں۔ پیر کو پشاور پریس کلب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے مغربی روٹ کی تعمیر کی حامی بھری جب کہ تاحال اس روٹ پر کسی قسم کی تعمیر شروع نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو شامل کئے بغیر نامکمل ہے اور ان کا مطالبہ تھا کہ اس منصوبے کا کچھ حصہ جنگ ذدہ قبائلی و نیم علاقوں کو بھی ملنا چاہئے۔ سیاسی اتحادی کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈس ہائی وے کو مںصونے کے تحت موٹروے سے الگ کیا جائے اور اس کے ریلوے لائن، توانائی کے منصوبے اور صنعتی زونوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ جنوبی اضلاع کی سیاسی اتحاد کی تشکیل کردہ کمیٹی نے اس بارے چینی حکام سے ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button