معاشرے کی حقیقت سامنے آہی گئی، میل نرسز کا خواتین نرسوں کے برابر حقوق نہ ملنے پر احتجاج

ہمارے معاشرے میں ہم آئے روز خواتین کی حقوق کی بات سنتے ہیں اور یہ ایک شیوہ بن چکا ہے لیکن حقیقت اس اُلٹ ہے۔ سوات میں میل نرس ایسوسی ایشن نے خواتین نرسز برابر حقوق نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
پیر کو ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں صوبائی حکومت نے ایک ہزار اسی نرسز کی بھرتیوں کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تین سو میل نرسز باقی پانچ سو ساٹھ فی میل نرسز کی آسامیاں پُر کی گئی ہیں جبکہ باقی آسامیاں فی میل نرسز نہ ہونے خاطر خالی رکھی گئی ہیں۔ ان مظاہرین نے موقف اپنایا کہ نرسنگ میں مردو خواتین کو یکساں اور برابری کے حقوق دئے جائیں نہ کہ خواتین کو ایک تہائی حصہ دیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نرسنگ شعبے میں حکومت یا تو میل فی میل نرسز کو برابری کے حقوق دے کر تذکیر و تانیث کی بنیاد پر آسامیوں کو برابر تقسیم کرے یا پھر میرٹ کو بنیاد رکھ کر بھرتیاں کی جائیں۔