خیبر پختونخوا
لکی مروت: بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارود مواد پھٹنے سے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق پیر کو علی الصبح زندی اکبرخان کے علاقے میں یہ بارودی پنکچر لگانے والے کے دوکان میں پھٹا جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود شمس الرحمان اور دل نواز موقع پر جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ بم دھماکہ تھا یا پھر دوکان میں پڑا کوئی بارود مواد پھٹا ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔