خیبر پختونخوا

لوئر دیر میں امن کے عنوان پر مشاعرے کا انعقاد

لوئر دیر میں امن کے عنوان پر مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شعرا کے علاوہ اپر دیر، ملاکنڈ، مردان اور باجوڑ کے کئی شعرا اور ادیبوں نے حصہ لیا۔

اس مشاعرے کا انعقاد غیرسرکاری ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں امن کے علاوہ پختون ثقافت اور محبت کے موضوع پر بھی کلام قارئین کی نظر کئے گئے۔ مشاعرے میں شرکت کے لئے تیمرگرہ کے اسسٹنٹ کمشنر محمدآیاز سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی آئے تھے۔ مشاعرے میں مقررین نے خطاب بھی کیا جس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بارہویں جماعت تک پشتوزبان ہر بچے کے لئے لازمی مضمون قرار دے اور اس زبان کی ترویج اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button