خیبر پختونخوا

گورنر سردار مہتاب احمد خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے آئندہ چند دنوں میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے مطابق کچھ دن قبل اس سلسلے میں گورنر کی ملاقات وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہوئی تھی جس میں گورنر کو نئے گورنر کے آنے تک عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

زرائع کے مطابق گورنر سردار مہتاب احمد خان اپنے آبائی علاقے ہزارہ میں سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی غرض سے مستعفی ہورہے ہیں کیونکہ سردار مہتاب احمد خان آئندہ انتخابات میں قومی و صوبائی دونوں اسمبلیوں کے سیٹوں پر انتخابات لڑنا چاہتے ہیں جبکہ گورنر کے عہدے پر فائز رہنے سے ان کے لئے ایسا ممکن نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button