خیبر پختونخوا

عمران خان کا خواب پورا، پشاور میں کینسر کے سب سے بڑے ہسپتال شوکت خانم کی افتتاح آج متوقع

پشاور میں کینسر کے علاج کے لئے بننے والے سب سے بڑے شوکت خانم ہسپتال کا پہلا مرحلہ آج  مکمل ہوا ہے۔ نجی طور پر کینسر کے علاج کے لئے بننے والے اس ہسپتال کی افتتاحی تقریب آج متوقع ہے۔ افتتاحی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ہسپتال کا افتتاح کینسر میں مبتلا مریضفاخر افریدی کرینگے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق چار سو بستروں پر مشتمل اس ہسپتال پر چار ارب روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ خطیر رقم صاحب استطاعت افراد کی عطیات سے جمع کی گئی تھی۔ افتتاحی تقریب میں سابقہ وزیر اعلٰی امیر حیدر خان کو مدعو کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button