خیبر پختونخوا
نامعلوم افراد اب سوات میں، پولیس اہلکار کو فائرنگ سے ہلاک کردیا

سوات میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار جمعے کی شب چارباغ کے تحصیل دفتر منگلتان میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہونی والی فائرنگ سے ان کی ہلاکت واقع ہوئی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ اپریش شروع کیا ہے تاہم تادم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔