خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد: سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق، 26 افراد زخمی، زمہ دار کون ؟

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابقہ دارلحکومت اور شرح خواندگی میں سب سے آگے شہر ایبٹ آباد میں ہفتے کو ایوب میڈیکل کالج کے قریب سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون جان بحق جبکہ چھبیس مزید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کو علی الصبح ایوب میڈیکل کالج کے قریب ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ واقعے میں زخمی افراد کو ایوب میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری تاہم زمہ داران کے خلاف تادم کوئی کاروائی اس لئے عمل میں نہیں لائی گئی کہ ابھی تک زمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button