خیبر پختونخوا

ہزار افغان باشندوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ، تفصیلات نادرا کو بھیج دی گئیں

خیبرپختونخوا میں بسنے والے ہزار ان افغان باشندوں کے شناختی کارڈ منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہوں نے غیر قانونی طریقے سے یہ کارڈ حاصل کئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے ان افغان باشندوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ صوبے کے مختلف اضلاع سے انکے خلاف رجسٹر کئے گئے شکایات پر کیا گیا ہے جبکہ ان مہاجرین کی تفصیلات نادرا اور داخلہ وزارت کو بھیجی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں نادرا اہلکاروں نے معاونت کی ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہوگی۔

CNIC

خیال رہے کہ چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ آوروں کے روابط افغانستان میں بسنے والے افراد کے ساتھ تھے جس کے بعد پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی آئی ہے جبکہ افغان پناہ گزینوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانی والی توسیع پر حکومت خیبرپختونخوا نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button