خیبر پختونخوا

راستے کے تنازعے پر نائب ناظم سمیت دو افراد قتل‘ 4 زخمی

پشاور (ٹی این این) بھانہ ماڑی کے علاقہ سول کوارٹر میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے نائب ناظم سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار افرادزخمی ہوئے ۔
بھانہ ماڑی پولیس کے مطابق سول کالونی میں نائب ناظم فدامحمد اورممتازعلی ولدمظفرعلی کے درمیان راستے پر تنازعہ چل رہا تھاجس پر دونوں فریقین نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے نائب ناظم فدامحمداورمحمد یونس جاں بحق ہوئے جبکہ عالمگیر‘ شیر محمد‘شاکراورحارث زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزم ناصر کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button