خیبر پختونخوا

دیر لوئر سے اہم شدت پسند گرفتار

پشاور (ٹی این این )کاﺅنٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ نے دیر لوئرکے علاقے خال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے شدت پسندشاہ حسین کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تعلیمی اداروں کو دھماکوں سے اڑانے میں ملوث تھا جس کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے 20لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا ۔
محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈریجن نے دیر لوئر کے علاقے خال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم شدت پسند شاہ حسین کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نوشہرہ اور ملحقہ علاقوں میں درجنوں سکولوں کو بم دھماکو ں سے اڑانے ملوث تھا ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم شاہ حسین کو پہلے سے گرفتار ساتھیوں سلیمان اور ابراہیم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، صوبائی نے ملزم کی گرفتاری پر 20لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button