خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی اہلکارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

پشاور (ٹی این این)نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار زخمی ہوگیا ، جس فوری طور پر طبی امداد کیلئے لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
گلبہار پولیس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی میں ڈیوٹی انجام دینے والا اہلکار ناصر شاہین مسلم ٹاﺅن میں واقع اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں ناصر زخمی ہوگیا ۔
ملزم واردات کے بعد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوںنے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button