خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کے پر جلادئے، اختیارات میں کمی کی منظوری

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے ہی بنائے گئے احتساب کمیشن کے اختیارات محدود کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو کی ضد میں بنایا گئے پختونخوا احتساب کمیشن کی اختیارات میں کمی بارے جمعرات کو وزیراعلٰی پرویزخٹک کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کی رو سے انکوائری کے دوران کسی کی گرفتاری نہیں ہوگی جبکہ سرکاری افسران کی گرفتاری بارے چیف سیکرٹری اور اسمبلی ارکان کی گرفتاری کی صورت میں سپیکر اسمبلی کو مطلع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انکوائری ایک مہینے جبکہ تحقیقات پندرہ دن میں منطقی انجام تک پہنچائے جائینگے۔