خیبر پختونخوا

مردان کے عبدالولی خان یونیورسٹی میں پینٹنگز کی نمائش

مردان کے عبدالولی خان یونیورسٹی میں پینٹنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جمعرات کو پختونخوا کالج آف فائن آرٹس کی جانب سے منعقد کئے گئے اس نمائش میں طلبا کے ہاتھوں بنائی گئی تصاویر، ٹیکسٹائل ڈیزائیننگ، فن فارے، اور مٹی سے بنائے گئے ثقافتی نمونے رکھے گئے تھے جس میں طلبا اور اساتذہ نےکافی دلچسپی ظاہر کی۔

فائن آرٹس دیپارٹمنٹ میں تدریسی پیشے سے وابسطہ اسفندیار نے ٹی این این کو بتایا کہ اس نمائش کا مقصد ان طلبا کی حوصلہ افزائی اور ان کا کام عوام کی نظر میں لانا ہے۔ نمائش میں شریک ہما گل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے نمائش اہمیت کے حامل ہے اور اس سے کیمپس میں موجود طلبا کو رنگا رنگ چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button