خیبر پختونخوا

گومل یونیورسٹی کو اگلے ہفتے کھولنے کا فیصلہ

پشاور (ٹی این این) گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے آٹھ فروری سے جامعہ میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،طلبہ کیلئے ہاسٹل 7فروری کو کھول دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔
یہ فیصلہ گومل یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عمر علی کی صدارت میں ہونے والے چیئرمین کونسل کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے بعد سے پیدا ہونے والے سکیورٹی صورتحال پر غور کے علاوہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس پر یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر نے جامعہ میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ 8فروری کو یونیورسٹی کھول دی جائے گی جبکہ طلبہ کیلئے ہاسٹل 7فروری کو کھل جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نثار احمد نے بھی قائمقام وائس چانسلر سے ملاقات کی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button