خیبر پختونخوا

وائس چانسلر یو ای ٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

پشاور(ٹی این این ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یو ای ٹی پشاور کے قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کےلئے فوری طور پر سمری پیش کرنے کی ہدایت کی جس پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے تدریسی عملے نے کلاسوںسے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ ہدایات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں تدریسی عملے کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر جاری کیں۔ صوبائی معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کا مستقبل ہےں اور ہم اپنا مستقبل تباہ کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ان اداروں کی بہتری اور ان کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سکروٹنی کمیٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اسامی کےلئے بہتر آدمی کی تلاش کرے گی اور امید ظاہر کی کہ نئے وائس چانسلر، تدریسی عملے اور طلباءکی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button